آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
1 Feb 2025 10:50
اجلاس میں ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، جس میں ریجنل جنرل سیکرٹری حاجت حسین و ریجنل فنانس سیکرٹری سید بصیر عباس نے خصوصی شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کوہاٹ و ہنگو جامعہ مسجد کوہی کلے میٹھا خان میں پہلی مجلس عمومی برائے سال 2024_25 کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، جس میں ریجنل جنرل سیکرٹری حاجت حسین و ریجنل فنانس سیکرٹری سید بصیر عباس نے خصوصی شرکت کی اور اراکین آئی ایس او سے نئے تنظیمی ڈھانچے کے متعلق گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: 1187887