QR CodeQR Code

علامہ عارف واحدی سے وفد کی ملاقات

20 Jan 2025 21:45

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملاقات کی، ان کے ہمراہ مولانا سید جعفر عباس نقوی، مولانا قاسم جعفری اور سید نزاکت حسین شاہ بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملاقات کی، ان کے ہمراہ مولانا سید جعفر عباس نقوی، مولانا قاسم جعفری اور سید نزاکت حسین شاہ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں موجودہ تنظیمی امور کا تفصیل سے جائزہ لیا خاص کر تمام صوبوں میں تنظیم سازی کے عمل کے مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور قائد محترم کو اس پر خراج تحسین پیش کیا۔ تنظیم کی تکمیل پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا گیا چونکہ تنظیمی انتخابات کا سارا عمل قائد ملت جعفریہ نے خود اپنی نگرانی میں احسن انداز میں مکمل کرایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1185502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1185502/1/علامہ-عارف-واحدی-سے-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com