علامہ فدا مظاہری اور علامہ عابد الحسینی کی اہم ملاقات
20 Jan 2025 16:33
اس موقع پر کرم کی مجموعی صورتحال سمیت حکومت کو دیئے گئے تین روز کے الٹی میٹم کے خاتمے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید فدا حسین مظاہری اور تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی کے مابین اہم ملاقات ہوئی، اس موقع پر کرم کی مجموعی صورتحال سمیت حکومت کو دیئے گئے تین روز کے الٹی میٹم کے خاتمے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اراکین تحریک حسینی پاراچنار اور اراکین انجمن حسینیہ پاراچنار بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1185399