ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام بک ریڈنگ مقابلہ
20 Jan 2025 09:56
کوئز مقابلہ کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، نمایاں نمبرز حاصل کرنے والے شرکاء امتحان کیلئے تقریب انعامات کا انعقاد بھی بعد میں کیا جائے گا، اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ سید ارتضیٰ نقوی اور دیگر موجود تھے۔
اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ ڈویژن ملتان کے زیراہتمام عظیم الشان سیرت سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے عنوان سے کتاب سیرت سیدہ فاطمہ کی بک ریڈنگ کے بعد کوئز مقابلہ امام بارگاہ سائبان زہراء سبزازار ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں برادران و خواہران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کوئز مقابلہ کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، نمایاں نمبرز حاصل کرنے والے شرکاء امتحان کے لیے تقریب انعامات کا انعقاد بھی بعد میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ سید ارتضی نقوی اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1185364