QR CodeQR Code

گلگت، شب شہداء بیاد شہدائے سانحہ 8 جنوری 2005ء

9 Jan 2025 17:06

شہادتِ شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے باوفا رفقاء شہید حسین اکبر، شہید عباس علی، شہید تنویر علی اور شہدائے ملت جعفریہ گلگت بلتستان کی یاد میں شب شہداء کا پروگرام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہادتِ شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے باوفا رفقاء شہید حسین اکبر، شہید عباس علی، شہید تنویر علی اور شہدائے ملت جعفریہ گلگت بلتستان کی یاد میں شب شہداء کا پروگرام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد علمائے کرام اور مقررین نے شہداء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کی تاکید کی اور ملت کے اتحاد اور شعور کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔  

 
پروگرام میں علاقائی نوجوانوں، معززینِ علاقہ، اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ شب شہداء کے اختتام پر شرکاء نے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں کیں اور عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ پروگرام کے بعد شہید حسین اکبر کے مزار پر حاضری دی گئی، جہاں شرکاء نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1183321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1183321/1/گلگت-شب-شہداء-بیاد-شہدائے-سانحہ-8-جنوری-2005ء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com