مولانا نعیم عباس عابدی کے اعزاز میں "جلسہ تکریم و تجلیل استاد" کا اہتمام
8 Jan 2025 21:04
جلسہ میں ملک بھر سے علماء کرام اور طلاب نے شرکت کی اور ممتاز علماء اور دانشوران نے مولانا نعیم عباس عابدی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فکر انگیز تقاریر کیں۔
اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ضلع امروہہ کے جامعۃ المنتظر نوگانواں سادات میں مولانا نعیم عباس عابدی کی دینی، قومی، سماجی، تعلیمی، تربیتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان "جلسہ تکریم و تجلیل استاد" منعقد ہوا۔ جلسہ میں ملک بھر سے علماء کرام اور طلاب نے شرکت کی۔ اس موقع پر کئی ممتاز علماء اور دانشوران نے مولانا نعیم عباس عابدی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فکر انگیز تقاریر کیں۔ پروگرام میں دہلی سے آئے ہوئے نمائندے ولی فقیہ آقای مہدی مہدی پور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس دوران مقررین نے جہاں مولانا سید نعیم عباس عابدی کی خدمات کو سراہا وہیں ان کے زیر نظارت چل رہے جامعۃ المنتظر کے کارناموں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس دوران مولانا نعیم عباس عابدی پر لکھی گئی کتاب "آفتاب خطابت" کی رسم رونمائی بھی عمل میں لائی گئی۔
خبر کا کوڈ: 1183130