گلگت میں نویں روز بھی دھرنا
1 Jan 2025 22:40
بدھ کے روز مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور سٹیک ہولڈرز نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ اسی دھرنے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے اسلامی تحریک، امامیہ کونسل، نگر سپریم کونسل، آئی ایس او کے زمہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی۔
اسلام ٹائمز۔ مظلومین پاراچنار سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات کے حق میں ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی دھرنا گزشتہ نو روز سے جاری ہے۔ گلگت میں شہید ضمیر عباس چوک پر دھرنے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو رہی ہے۔ بدھ کے روز مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور سٹیک ہولڈرز نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ اسی دھرنے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے اسلامی تحریک، امامیہ کونسل، نگر سپریم کونسل، آئی ایس او کے زمہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں کراچی میں گزشتہ روز مظاہرین کیخلاف پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر سندھ میں مظاہرین کیخلاف خون کی ہولی کا کھیل بند نہ ہوا ہے گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کیلئے زمین تنگ کر دینگے۔
خبر کا کوڈ: 1181847