پاراچنار میں جاری دھرنے کا بارہواں روز
31 Dec 2024 22:44
اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم پاراچنار کے زیر اہتمام شب شہداء بیاد شہدائے پاراچنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ خیال حسین دانش اور علامہ نور حسین نجفی و دیگر علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں زمینی راستوں کی بندش کیخلاف دھرنا گذشتہ 12 روز سے جاری ہے، اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم پاراچنار کے زیر اہتمام شب شہداء بیاد شہدائے پاراچنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ خیال حسین دانش اور علامہ نور حسین نجفی و دیگر علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام میں علماء کرام عمائدین پاراچنار کے مومنین شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ پاراچنار میں راستوں کی بندش کیوجہ سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، 128 بچوں سمیت 200 افراد دوائیاں اور بہتر علاج نہ ہونے کے سبب موت کی آغوش میں جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1181711