لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا 7ویں روز میں داخل
31 Dec 2024 10:09
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں جاری دھرنے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ٹل پاڑہ چنار روڈ عوام کیلئے کھولا نہیں جاتا، حکومت پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری پارہ چنار کے مظلومین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام انجانے رہی ہیں، عظمی بخاری کو منسٹر بنا دیا گیا تاہم اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ پارہ چنار خیبر پختون خواہ اور پاکستان کا ہی علاقہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح لاہور میں ڈیوس روڈ پر لاہور پریس کلب کے سامنے مسلسل ساتویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔ سات روز سے مسلسل جاری دھرنے میں اتحاد امت کے داعی معروف عالم دین علامہ سید محمد ابصار علی نقوی کی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ابصار علی کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں جاری امن جرگہ کو کچھ تکفیری ٹولے خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان بھر سے محب وطن پاکستانیوں کا اس وقت صرف ایک مطالبہ ہے کہ پارہ چنار کی عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 1181542