گلگت، مظلومین پاراچنار کے حق میں دھرنے کا پانچواں روز
29 Dec 2024 19:40
سخت سردی کے باوجود لوگوں کی اکثریت دھرنے میں موجود ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جب تک خود پاراچنار کے عوام دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتے وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پاراچنار کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات کے حق میں گزشتہ پانچ دن سے دھرنا جاری ہے۔ ضمیر عباس چوک پر اس دھرنے میں صبح دس بجے سے رات دس بجے تک مظاہرین موجود رہتے ہیں۔ سخت سردی کے باوجود لوگوں کی اکثریت دھرنے میں موجود ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جب تک خود پاراچنار کے عوام دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتے وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔ اتوار کے روز مختلف سیاسی ص سماجی شخصیات اور علمائے کرام نے دھرنے میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
خبر کا کوڈ: 1181230