QR CodeQR Code

لاہور، مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا چھٹے روز میں داخل

29 Dec 2024 12:02

دھرنے میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور پارا چنار کے مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ گزشتہ شب دھرنے میں علامتی جنازے رکھ احتجاج کیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ہم اپنے قائدین کے حکم پر یہاں بیٹھے ہیں اور اس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک پارا چنار کے راستے کھول کر وہاں امن و امان یقینی نہیں بنایا جاتا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پارا چنار کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر ڈیوس روڈ پر جاری دھرنے کا آج چھٹا دن ہے۔ وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی اور صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی قیادت میں دھرنا جاری ہے۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ موسوی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین ملت بھی موجود ہیں۔ دھرنے میں نماز ظہرین ٹھیک 12:30 پر ادا کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1181167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1181167/1/لاہور-مجلس-وحدت-مسلمین-کا-دھرنا-چھٹے-روز-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com