QR CodeQR Code

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا پاراچنار کرم کے بدترین حالات کیخلاف احتجاج

21 Dec 2024 16:57

احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی رہنماء علامہ مختار امامی، مولانا حیات عباس و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر گزشتہ دو ماہ سے پاراچنار ضلع کرم کے راستوں کی بندش، محاصرے، اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت اور اس کی وجہ معصوم بچوں کی شہادتوں اور حکومتی نااہلی کے خلاف جمعہ ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ اور کراچی ڈویثرن کی جانب سے جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن، پہلوان گوٹھ، مارٹن روڈ، لانڈھی و کورنگی، ملیر، اسٹیل ٹاؤن سمیت شہر کی دیگر جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ کرم ایجنسی پاراچنار کے موجودہ حالات اور حکومتی نااہلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی رہنماء علامہ مختار امامی، مولانا حیات عباس و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1179608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1179608/1/کراچی-ایم-ڈبلیو-کا-پاراچنار-کرم-کے-بدترین-حالات-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com