QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس

19 Dec 2024 19:42

اجلاس سے خطاب اور میڈیا بریفنگ کے دوران لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارہ چنار میں بھی عوام پریشان ہیں، ملی یکجہتی کونسل مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کی کوشش کرے گی، اہل سنت و اہل تشیع کی قیادت سے رابطے کیے ہیں، ملی یکجہتی کونسل ان کی مشاورت کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، ہمارا مطالبہ ہے کرم، پاراچنار میں آمد و رفت کے راستے کھولے اور اسے محفوظ بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں مرکزی کمیٹی اور صوبائی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کونسل کے دستور کے مطابق 3 سال کے بعد نئے صوبائی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، بعد ازاں لیاقت بلوچ نے مرکزی کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں نئے صوبائی عہدیداران کا اعلان کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کے ارکان نے مکمل اتفاق رائے سے انتخاب کیا ہے اور اسد اللہ بھٹو کو آئندہ 3 سال کے لیے ملی یکجہتی کونسل سندھ کا صدر، علامہ قاضی احمد نورانی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیاجبکہ سینئر نائب صدور، نائب صدور، ڈپٹی سکریٹریز اور سیکریٹری اطلاعات سمیت 50 رکنی ٹیم بھی مقرر کی گئی ہے جس میں  سینئر نائب صدور مسلم پرویز، مولانا سید اسد اقبال، علامہ صادق جعفری، حافظ محمد انور، میاں منیر جامعی، نائب صدور علامہ حزب اللہ جھکرو، مفتی اعجاز مصطفی، حافظ نصر اللہ چنا، مولانا عبد الوحید، سید منور علی چشتی، ممتاز سیال، سکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، سکریٹری مالیات محمد یوسف و مختلف پارٹیوں کے نمائندے بھی ان کمیٹیوں میں شامل ہیں۔ اجلاس و پریس بریفنگ میں مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب، علامہ شبیر احمد میثمی، علامہ عقیل انجم قادری، صابر ابو مریم و نو منتخب عہدیداران بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1179262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1179262/1/ملی-یکجہتی-کونسل-سندھ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com