QR CodeQR Code

پاراچنار کے وفد کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات

17 Dec 2024 15:36

اس نشست میں علامہ آغا شفاء نجفی، علامہ عارف حسین واحدی، جامع منتظر کے نمائندہ افضل حیدری موجود تھے، جبکہ پاراچنار کے وفد میں سیکرٹری انجمنِ حسینیہ پاراچنار جلال حسین بنگش، صدر تحریکِ حسینی پاراچنار علامہ سید تجمل الحسینی سمیت جرگہ اراکین، ایم این اے انجنیئر حمید حسین، سابقہ پارلیمنٹرینز اور دیگر شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے مخدوش حالات کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطحی مقامی وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاراچنار کے سپریم لیڈر اور مرکزی پیش امام علامہ الشیخ فدا حسین مظاہری کے زیرِ صدارت اور ممتاز عالمِ دین الشیخ انور حسین نجفی کے زیرِ نگرانی اسلام آباد میں ہوئی۔ اس نشست میں علامہ آغا شفاء نجفی، علامہ عارف حسین واحدی، جامع منتظر کے نمائندہ افضل حیدری موجود تھے، جبکہ پاراچنار کے وفد میں سیکرٹری انجمنِ حسینیہ پاراچنار جلال حسین بنگش، صدر تحریکِ حسینی پاراچنار علامہ سید تجمل الحسینی سمیت جرگہ اراکین، ایم این اے انجنیئر حمید حسین، سابقہ پارلیمنٹرینز، پاراچنار یوتھ اسلام آباد اور دیگر اہم سیاسی و مذہبی، سماجی اور قومی جوانان شامل تھے۔ شرکائے اجلاس نے کرم میں پیدا شدہ بحران، حکومتی نکات و مطالبات سمیت دیگر قومی مسائل اور اجتماعی مشکلات پر تفصیلی بحث کی، نیز جملہ مسائل پر قابو پانے کیلئے موثر لائحہ عمل کیمطابق آگے بڑھنے کا عزم کیا۔


خبر کا کوڈ: 1178823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1178823/1/پاراچنار-کے-وفد-کی-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com