لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں خاتون جنتؑ کانفرنس
6 Dec 2024 12:26
ڈی جی خانہ فرہنگ ایران اصغر مسعودی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اللہ کے نزدیک بلند ترین مقام رکھتی ہیں، ان کو "محدثہ" کہا گیا کیونکہ فرشتے ان سے بات کرتے تھے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو فاطمہ سے محبت کرے گا وہ جنت میں ہوگا، اور جو ان سے دشمنی رکھے گا وہ جہنم میں ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں دختر رسول، خاتون جنت بی بی فاطمہ(س) کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر "حضرت فاطمہ س مسلمان خواتین کی رول ماڈل" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرت فاطمہ پر روشنی ڈالی اور اسوہ بتول س کو طبقہ نسواں کیلئے نمونہ کامل قرار دیا۔ سیدۃ کائنات حضرت بی بی فاطمہ(س) کے یوم شہادت کے حوالے سے سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران اصغر مسعودی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اللہ کے نزدیک بلند ترین مقام رکھتی ہیں، ان کو "محدثہ" کہا گیا کیونکہ فرشتے ان سے بات کرتے تھے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو فاطمہ سے محبت کرے گا وہ جنت میں ہوگا، اور جو ان سے دشمنی رکھے گا وہ جہنم میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1176784