QR CodeQR Code

کوہاٹ، گورنر کی سربراہی میں کرم کے حوالے سے جرگہ

1 Dec 2024 21:22

جرگہ میں مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ، جے یو آئی (س) کے حافظ عبدالرافع شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں کمشنر کوہاٹ کی رہائشگاہ پر ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ، جے یو آئی (س) کے حافظ عبدالرافع شامل تھے۔ علاوہ ازیں جے ہو آئی (س) کے امیر مولانا عبدالواحد خطیب، جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم خان، شیعہ علماء کونسل کے علامہ محمد رمضان توقیر، مسلم لیگ (ق) کے انتخاب چمکنی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی بشریٰ گوہر، پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، پیپلز پارټی کے صوبائی نائب صدر و سابق وفاقی وزیر ساجد طوری، سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی، کوآرڈینیشن سیکرٹری فرزند وزیر سمیت کوہاٹ، اورکزئی، کرک کے عمائدین بھی جرگہ میں شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1176034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1176034/1/کوہاٹ-گورنر-کی-سربراہی-میں-کرم-کے-حوالے-سے-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com