گلگت، پیپلز پارٹی کا جلسہ
30 Nov 2024 23:11
جلسے سے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، ممبر جی بی اسمبلی جمیل احمد، آفتاب حیدر، محمد نسیم، وزیر تاجور، قلب علی، ناصر میر، محمد موسی، میرباز کیھتران، مسعود زمان، احسان علی، جمیل قریشی اور اشفاق افضل نے خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گلگت میں آغا شاہی پولو گراؤنڈ میں جلسہ کیا جس میں جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر استور، دیامر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی ایم شخصیات نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ جلسے سے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، ممبر جی بی اسمبلی جمیل احمد، آفتاب حیدر، محمد نسیم، وزیر تاجور، قلب علی، ناصر میر، محمد موسی، میرباز کیھتران، مسعود زمان، احسان علی، جمیل قریشی اور اشفاق افضل نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 1175871