QR CodeQR Code

کوہاٹ، کرم کی صورتحال پر گرینڈ امن جرگہ

29 Nov 2024 17:03

ضلع کرم کی صورتحال اور دیرپا امن کے لئے مشاورت کی غرض سے ایک گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں کیا گیا۔ جرگے میں اہلسنت اور اہل تشیع علماء اور عمائدین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کی صورتحال اور دیرپا امن کے لئے مشاورت کی غرض سے ایک گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں کیا گیا۔ جرگے میں اہلسنت اور اہل تشیع علماء اور عمائدین نے شرکت کی۔ امن جرگہ میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈاپور، کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم چترالی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ریٹائرڈ سید ابن علی، علامہ سید عبدالحسین الحسینی مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ، سنی مشران اور عمائدین نے شرکت کی۔ گرینڈ امن جرگے سے خطاب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جس سے ضلع کرم میں دیرپا امن قائم ہو۔


خبر کا کوڈ: 1175594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1175594/1/کوہاٹ-کرم-کی-صورتحال-پر-گرینڈ-امن-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com