QR CodeQR Code

کراچی، سانحہ پاراچنار کیخلاف گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھرنا

24 Nov 2024 18:25

شرکاء سے آئی ایس او کراچی ریجن کے صدر سروش رضا، علامہ رجب علی بنگش، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ سید صادق رضا تقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما ثمر عباس و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقے اوچت (بگن) میں مسافر کانوائے کی بسوں پر مسلح تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں شیعہ مسافروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف شیعہ جماعتوں نے گورنر ہاؤس کراچی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پاراچنار کے خلاف شیعہ جماعتوں نے مزار قائد نمائش چورنگی سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی، جو گورنر ہاؤس پہنچ کر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر خواتین و بچوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شرکاء سے آئی ایس او کراچی ریجن کے صدر سروش رضا، علامہ رجب علی بنگش، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ سید صادق رضا تقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما ثمر عباس و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں شاہد علی شاہد، دستہ امامیہ کراچی کے صاحب بیاض عون علی جعفری اور محمد حسین نے نوحہ خوانی کی۔ احتجاجی دھرنے کے آخر میں آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا زیدی نے مطالباتی قراردادیں شرکاء کے سامنے پیش کیں۔ احتجاجی دھرنے کے اختتام پر نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مذمتی قرارداد بھی پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1174523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1174523/1/کراچی-سانحہ-پاراچنار-کیخلاف-گورنر-ہاؤس-پر-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com