ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ کرم کیخلاف احتجاج
23 Nov 2024 00:55
ریلی سے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر، سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، سید زاہد حسنین بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء تنویر عباس مہدی ایڈوکیٹ اور مولانا سید غضنفر عباس نقوی نے خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ کرم کےخلاف علامہ سید ساجد علی نقوی کی ملک گیر احتجاجی کال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی سے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر، سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، سید زاہد حسنین بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء تنویر عباس مہدی ایڈوکیٹ اور مولانا سید غضنفر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ علامہ محمدر رمضان توقیر نے پاراچنار میں ہونے والے دلخراش، انسانیت سوز واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے حصار میں نہتے مسافروں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے، ہمارے شہداء کی قاتل حکومت وقت ہے نہ کہ دہشت گرد ہیں۔ ہمارے قاتل حکومت وقت اور اداروں کے لوگ ہیں۔ ۔ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے نہیں مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں جو پاکستان کی سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174210