سانحہ پاراچنار، جعفریہ الائنس، آئی ایس او اور وحدت یوتھ کی احتجاجی ریلی
23 Nov 2024 00:33
ریلی سے مولانا حیات عباس نجفی اور مولانا احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا جبکہ دستہ امامیہ کراچی کے مرکزی صاحب بیاض جناب وسیم الحسن عابدی اور مشہور و معروف نوحہ خواں جناب شاہد علی شاہد نے نوحہ خوانی کی۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن، جعفریہ الائنس اور وحدت یوتھ کراچی کی جانب سے سانحہ پاراچنار کے خلاف احتجاجی ماتمی ریلی کا انعقاد امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی تا شاہراہ پاکستان کیاگیا، جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے مولانا حیات عباس نجفی اور مولانا احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا جبکہ دستہ امامیہ کراچی کے مرکزی صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی اور مشہور و معروف نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے نوحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ: 1174205