QR CodeQR Code

کھرمنگ میں بلتستان کی قدیم ثقافتی نمائش

21 Nov 2024 12:40

نمائش میں مقامی کھانے، ملبوسات، دستکاری کے نایاب نمونے، زرعی آلات، گھریلو زیبائش کے سامان، قدیم ظروف، شکاری ہتھیار، موسیقی کے آلات، طبی ساز و سامان، جنگی اشیاء اور روزمرہ استعمال کی مصنوعات پیش کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کھرمنگ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ تعلیم کھرمنگ کے زیر اہتمام ایک روزہ ملٹی کلچرل ڈے ایکسپو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس کثیر الجہتی ثقافتی تنوع پروگرام میں ضلعی ہیڈ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے کلچرل پروگرام میں مقامی تہذیب و ثقافت کو منفرد انداز میں اجاگر کیا۔ اس نمائش میں بلتی ثقافت کی بھرپور جھلک دیکھنے کو ملی، جس میں مقامی کھانے، ملبوسات، دستکاری کے نایاب نمونے، زرعی آلات، گھریلو زیبائش کے سامان، قدیم ظروف، شکاری ہتھیار، موسیقی کے آلات، طبی ساز و سامان، جنگی اشیاء اور روزمرہ استعمال کی مصنوعات پیش کی گئیں۔

 
ڈپٹی کمشنر معراج عالم نے اس ثقافتی پروگرام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بلتی ثقافتی دن کا مقصد ہماری زبان، ادب، تہذیب و تمدن، اسلافی اقدار اور تاریخی ورثے کو نہ صرف محفوظ کرنا ہے بلکہ نئی نسل تک ان کی اہمیت پہنچانا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ہر سال 20 نومبر کو قومی ثقافتی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، اور یہ دن ہماری قومی شناخت کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1173874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1173874/1/کھرمنگ-میں-بلتستان-کی-قدیم-ثقافتی-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com