سکردو، مظلومین لبنان و غزہ کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا امدادی کیمپ
11 Nov 2024 16:47
لبنان و غزہ کے مظلومین کی امداد کیلئے گلگت کے بعد سکردو میں بھی ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے امدادی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں بلتستان کے عوام کی جانب سے چندہ دینے کا سلسلہ جاری ہے، سکردو میں تین مقامات پر امدادی کیمپ لگایا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ لبنان و غزہ کے مظلومین کی امداد کیلئے گلگت کے بعد سکردو میں بھی ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے امدادی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں بلتستان کے عوام کی جانب سے چندہ دینے کا سلسلہ جاری ہے، سکردو میں تین مقامات پر امدادی کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم سمیت مجلس کے دیگر قائدین موجود رہے اور عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی۔ اس سے پہلے گلگت میں گھڑی باغ نے مقام پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے امدادی کیمپ لگایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1171952