جامعۃ الکوثر میں نہج البلاغہ اور مقام علماء سیمینار
7 Nov 2024 17:26
فرامین و ارشادات حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کو گھر گھر پہنچانے اور نہج البلاغہ کے پاکیزہ نور سے ظلمت کدہ دہر کو جگمگانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ سرگرم عمل مرکز افکار اسلامی کے زیراہتمام جامعۃ الکوثر میں ایک عظیم الشان سیمینار منعقد کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ عالمی سطح پر ترویج و اشاعت دین اسلام بالخصوص فرامین و ارشادات حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کو گھر گھر پہنچانے اور نہج البلاغہ کے پاکیزہ نور سے ظلمت کدہ دہر کو جگمگانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ سرگرم عمل مرکز افکار اسلامی کے زیراہتمام جامعۃ الکوثر میں ایک عظیم الشان سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد اس ادارے کے سربراہ مولانا مقبول حسین علوی نے اپنے افتتاحی خطبہ میں کہا کہ 14 نومبر 2019ء تا امروز اپنے کثیر الاشاعتی ادارے کے زیراہتمام "نہج البلاغہ" کے کم از کم بیس ہزار نسخوں کی اشاعت کو تائید و لطف در مدینۃ العلم قرار دیا۔ انہوں نے قرآن مجید کے بعد نہج البلاغہ کے معجزاتی اوصاف و محاسن کو انسانی اقدار سے محروم معاشرے کی بہتری اور ارتقا کے لئے لازمی قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: 1171306