QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں مقابلۂ حسن قرات کا انعقاد

11 Nov 2024 21:18

قونصل جنرل ایران مہران مواحد فر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقابلہ حسن قرات میں پنجاب بھر سے 750 سے زائد قرا‏ء و قاریات نے شرکت کی۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی نے پوزیشن ہولڈرزقراء و قاریات کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران کا کہنا تھا کہ مقابلہ حسن قرات کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو قرآن مجید کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ  قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوری ایران لاہور میں کُل پنجاحسن قرات کا فائنل راؤنڈ منعقد ہوا، جس میں 45 قراء و قاریات نے شرکاء کے دلوں کو یاد الٰہی سے معمور کر دینے والی شیریں دہن تلاوت کلام پاک سے سماں باندھ دیا، مسحور کن آواز نے سامعین کو اپنی گرفت میں لیے رکھا۔ شرکاء اللہ اکبر کے نعرے لگاتے رہے۔ اس مقابلے میں عثمان یوسف، حمزه سلیم، عائشہ حنیف اور رومیسہ رشید نے مختلف کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دیگر شرکت کنندگان میں ذیشان حنیف، علی حسین، صباء اور سیده حفصہ نے دوسری اور احتشام فرید، عبداللہ سلمان، اقصی شہزادی اور سیدہ فاطمہ امجد تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔


خبر کا کوڈ: 1171224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1171224/1/خانہ-فرہنگ-ایران-لاہور-میں-مقابلہ-حسن-قرات-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com