QR CodeQR Code

حیدرآباد میں لبیک یا فلسطین مارچ، علامہ شبیر میثمی کا خطاب

3 Nov 2024 19:37

حیدرآباد میں مارچ سے خطاب میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ نظام اسلامی کی دن بدن کامیابی اور غاصب صیہونی ریاست کی ناکامی مجاہدین اسلام کا اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل توکل کا نتیجہ ہے، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی نظاموں کو ناکام کرنا صرف اللہ والوں کو آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ظالم تھک چکا اور مجاہدین سر بکف میدان عمل میں مصروف جہاد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے حیدرآباد میں صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور جمیعت علماء پاکستان کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان لبیک یا فلسطین مارچ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کی ایک آواز ہے، فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے، بیت المقدس قبلہ اول ہے اور ہر مسلمان کی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ہم یہ ریلیاں نکال کر پوری امت کو پیغام دیتے ہیں کہ دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے ہم ان ظالموں اور غاصب صیہونی ریاستوں کے شدید مخالف اور پوی دنیا میں بسنے والے مظلومین کے حامی و ناصر ہیں، نظام اسلامی کی دن بدن کامیابی اور غاصب صیہونی ریاست کی ناکامی مجاہدین اسلام کا اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل توکل کا نتیجہ ہے، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی نظاموں کو ناکام کرنا صرف اللہ والوں کو آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ظالم تھک چکا اور مجاہدین سر بکف میدان عمل میں مصروف جہاد ہیں۔ آخر میں صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر و جمیعت علماء پاکستان کے تمام ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کیا ہوں۔ علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار، سید معظم شاہ، ڈویژن صدر سید عمران شاہ، ڈویژن سیکرٹری محمد علی شاکر، ضلعی صدر مولانا حزب اللہ بھٹو، سیکرٹری نوید علی چانڈیو و دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1170533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1170533/1/حیدرآباد-میں-لبیک-یا-فلسطین-مارچ-علامہ-شبیر-میثمی-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com