ناصر عباس شیرازی کی ہمدرد ہائوس میں طلبا سے ملاقات
29 Oct 2024 23:54
ادارہ خودی کے روح رواں سید فرخ مہدی نے سید ناصر عباس شیرازی کو ادارے میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر سید فرخ مہدی نے ادارے کی فعالیت کی تفصیلات بیان کیں، ادارہ میں اسوقت سو سے زائد یتیم طلبا و طالبات الگ الگ بلڈنگز میں زیر تعلیم و رہائش پذیر ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے ملتان میں ادارہ خودی کے زیرانتظام چلنے والے ادارے ہمدرد ہائوس کا دورہ کیا اور ادارے میں زیرتعلیم طلبا سے ملاقات کی۔ ادارہ خودی کے روح رواں سید فرخ مہدی نے سید ناصر عباس شیرازی کو ادارے میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سید فرخ مہدی نے ادارے کی فعالیت کی تفصیلات بیان کیں، ادارہ میں اس وقت سو سے زائد یتیم طلبا و طالبات الگ الگ بلڈنگز میں زیرتعلیم و رہائش پذیر ہیں، جن کے تمام تر اخراجات ادارہ برداشت کرتا ہے جبکہ آئندہ کے لئے زمین خرید کر اپنی عمارت میں منتقل ہونے کے لئے کام شروع کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ادارہ ایک ٹیم ورک کے ساتھ ہی چلتا ہے، لیکن دیگر ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، جواد رضا اور فرخ مہدی کا کردار کلیدی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ ان برادران کی ان زحمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کرے۔
خبر کا کوڈ: 1169561