گلگت، مظلومین غزہ و لبنان کیلئے امدادی کیمپ
24 Oct 2024 15:47
گزشتہ پانچ روز سے جاری اس کیمپ میں غزہ و لبنان کے مظلومین کیلئے چندہ جمع کیا جا رہا ہے اور اس کیمپ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ایم ڈبلیو ایم گلگت کی طرف سے مظلومین غزہ و لبنان کے لیے گھڑی باغ میں امدادی کیمپ کا آج پانچواں دن ہے، گزشتہ پانچ روز سے جاری اس کیمپ میں غزہ و لبنان کے مظلومین کیلئے چندہ جمع کیا جا رہا ہے اور اس کیمپ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1168408