لاہور، جامع مسجد بیت العتیق کا افتتاح کر دیا گیا
19 Oct 2024 20:22
سربراہ ٹی بی یو ایم کا کہنا تھا کہ دشمن میڈیا یہ تسلیم کرتا رہا کہ ان کے ہوتے ہوئے اسرائیل کی بقاء کی کوئی ضمانت نہیں تھی اور انکی 22 سال قید کے بعد رہائی کو اپنی غلطی قرار دیتا رہا۔ ان کی شہادت کے بعد دشمن کے ایسے اظہارات کے اب اسرائیل محفوظ ہو چکا ہے، سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنی عظیم شخصیت کے حامل تھے۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی مثالی دینی درس گاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے شاندار مسجد بیت العتیق کا افتتاح کر دیا گیا۔ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اس مسجد کی تکمیل سے آج ہم نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ ہمارے ادارے کی بڑی کامیابی ہے، کہ اللہ کا ایک شاندار گھر مکمل ہوا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے مزید کہا کہ غزہ کے المیے پر ہر طرف چھائی شرمناک خاموشی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ زمین پر انسانیت باقی نہیں بچی۔ آج جب دنیا میں صرف دو طبقات باقی رہ گئے ہیں جن کیلئے دنیا ایک چراگاہ یا شکارگاہ سے زیادہ کچھ نہیں، ایسے میں اللہ تعالیٰ نے ایک تیسرے طبقے کو اس دور کیلئے حجت کے طور پر پیش کیا ہے، جو حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور حشد الشعبی جیسے مجاہدین پر مشتمل ہے۔
خبر کا کوڈ: 1167388