QR CodeQR Code

استور، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

19 Oct 2024 18:43

وحدت یوتھ گلگت و ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے تعاون سے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کی طرف سے سیلاب متاثرین استور کشونت کے لیے تقریبا 20 لاکھ مالیت کے امدادی سامان قالین، کمبل، رضائی، تلائی، گرم کوٹ و جیکٹس، مردانہ، زنانہ و بچگانہ کپڑے جوتے اور اشیاء خوردونوش علاقہ کشونٹ کے عمائدین کے حوالہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی جانب سے استور کشونت کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد نے شیخ نیئر عباس مصطفوی رکن شوری اعلی و صوبائی سینئر نائب صدر کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقہ کشونت استور کا دورہ کیا۔ وحدت یوتھ گلگت و ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے تعاون سے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کی طرف سے سیلاب متاثرین استور کشونت کے لیے تقریبا 20 لاکھ مالیت کے امدادی سامان قالین، کمبل، رضائی، تلائی، گرم کوٹ و جیکٹس، مردانہ، زنانہ و بچگانہ کپڑے جوتے اور اشیاء خوردونوش علاقہ کشونٹ کے عمائدین کے حوالہ کیا گیا۔ وفد میں صوبائی رہنما سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی، وزیر مطہر عباس، صدر المجلس ویلفیئر عمران حسین، ضلعی صدر گلگت عارف قنبری، نائب صدر امجد علی رہنما ایم ڈبلیو ایم استور شیخ قمر شاکری، انجینئر جمعہ میر برادر رضا و دیگر شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1167369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1167369/1/استور-ایم-ڈبلیو-کی-جانب-سے-سیلاب-متاثرین-میں-امدادی-سامان-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com