QR CodeQR Code

دستہ امامیہ کراچی کے تحت محفل یاد شہداء بیاد شہید حسن نصراللہ

16 Oct 2024 12:01

اہم شعراء میں فراست رضوی، میر سجاد میر، ڈاکٹر جعفر عسکری، قیصر عباس قیصر، ڈاکٹر زین اعظمی، زین جعفری، اختر کلیم رضوی، یاسر عباس شاہ، فرحان جعفری پیکر، ابوزر حسنین، زیشان حیدر، حمزہ عابدی و دیگر شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ دستہ امامیہ آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے شہد مقاومت شہید سید حسن نصراللہ و شہداء مقاومت کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک شاندار محفل یاد شہداء بیاد شہید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کا اہتمام کیا گیا۔ معروف شاعر فراست رضوی کی زیر صدارت محفل یاد شہداء کا انعقاد مسجد سید الشہداء، اسلامک ریسرچ سینٹر میں کیا گیا۔ محفل یاد شہداء کے اہم شعراء میں میر سجاد میر، ڈاکٹر جعفر عسکری، قیصر عباس قیصر، ڈاکٹر زین اعظمی، زین جعفری، اختر کلیم رضوی، یاسر عباس شاہ، فرحان جعفری پیکر، ابوزر حسنین، زیشان حیدر، حمزہ عابدی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شہر قائد کے مشہور و معروف منقبت خواں حضرات مختار فتح پوری، شجاع رضوی، حیدر مرزا، وسیم الحسن عابدی، عاطر حیدر، عون علی جعفری، شبیہ حیدر، جری سجاد نقوی، کمیل حسن نے ترانہ شہادت و منقبت پیش کیں۔ محفل مشاعرہ میں نظامت کے فرائض سچل شیرازی و اریب ہادی نے انجام دیئے۔ مشاعرے کے آخر میں شرکاء نے فلسطینی و لبنانی مجاہدین اور تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی، محفل یاد شہداء کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (ع) سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1166753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1166753/1/دستہ-امامیہ-کراچی-کے-تحت-محفل-یاد-شہداء-بیاد-شہید-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com