QR CodeQR Code

مظلومین فلسطین و لبنان کی حمایت میں اے پی سی

16 Oct 2024 11:44

آل پارٹیز کانفنرنس میں خطاب کرتے ہوئے مقامی سیاسی و مذہبی قیادت نے فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 1948ء سے پہلے کی جغرافیائی حدود والی آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مظلومین فلسطین، لبنان اور شام کی حمایت میں ہری پور میں اتحاد بین المسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس اور شہدائے مقاومت کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مقامی سیاسی و مذہبی قیادت نے فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 1948ء سے پہلے کی جغرافیائی حدود والی آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کیا۔ اتحاد بین المسلمین کے صدر نیئر عباس جعفری کی میزبانی اور معروف عالم دین قاضی عابد دائم کی صدارت میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس اور تعزیتی تقریب میں بیشتر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1166749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1166749/1/مظلومین-فلسطین-لبنان-کی-حمایت-میں-اے-پی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com