QR CodeQR Code

ملتان، خانہ فرہنگ کے زیراہتمام شہداء کی یاد میں تقریب 

13 Oct 2024 00:35

تقریب سے ادارہ خودی کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی، منہاج علماء کونسل پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ عاشق حسین سعیدی، جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان و صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام شہدائے مقاومت کی یاد میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں ''تقریب بیاد سرداران شہید مقاومت و فلسطین سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہانیہ'' منعقد ہوئی، جس میں مختلف جماعتوں کے رہنمائوں اور قائدین نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری علی رضا گیلانی نے کیا، منقبت کا شرف ذیشان حیدر نے حاصل کیا جبکہ ترانہ شہادت غلام حسنین انصاری نے پڑھا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے پاکستان عزاداری کونسل کے چیئرمین علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، سربراہ مہدیہ کمپلکس و صوبائی نائب صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ سید سلطان احمد نقوی، بزرگ عالم دین علامہ سید امیر حسین نقوی، شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف سمال ٹریڈرز شہوار حسین، مجلس اتحاد بین المومنین کے سربراہ علامہ غلام مصطفی انصاری، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی، ادارہ خودی کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی، منہاج علماء کونسل پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ عاشق حسین سعیدی، جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان و صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔

 جبکہ تقریب شہداء میں متولی مسجد و امام بارگاہ ابوالفضل العباس سید اسد عباس بخاری، سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس تبریز مخدوم ظفر عباس شمسی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ تنویر حسین نقوی، علامہ غلام عباس نقوی، علامہ مجاہد عباس جعفری، علامہ ممتاز حسین ساجدی، علامہ غلام جعفر انصاری، مولانا جعفر حسین قریشی، مولانا سید تقی گردیزی، ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے سربراہ جواد رضا جعفری، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے سربراہ احسن نصراللہ اور مشتاق مہدی، وحدت یوتھ کے ڈویژنل نائب صدر فرقان علی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1166135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1166135/1/ملتان-خانہ-فرہنگ-کے-زیراہتمام-شہداء-کی-یاد-میں-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com