کراچی میں یکجہتی غزہ فلسطین و مذمت اسرائیل سیمینار
12 Oct 2024 22:33
سیمینار میں شہید القدس حسن نصراللہ کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، حزب اللہ اور خصوصاً ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای سے تعزیت کا اظہار کیا گیا، غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں و شہداء سے ہاتھوں میں ہاتھ اٹھا کر یکجہتی کا اظہار کیاگیا، ملکی امن و استحکام، فلسطین و کشمیر کی آزادی و کامیابی اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین حجة الاسلام علامہ محمد حسین مسعودی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت طوفان الاقصیٰ و اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے اور شہدائے فلسطین حسن نصراللہ، اسماعیل ھانیہ و دیگر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمانان خصوصی محاذ سندھ کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مسلم اتحاد فورم پاکستان کے چیئرمین مولانا قاری سید طاہر جمال تھانوی، پاکستان امن کونسل سندھ کے صدر علامہ عبدالماجد فاروقی، محاذ کے مرکزی رہنما حجة الاسلام علامہ حسن شریفی تھے۔
سیمینار سے علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، پیپلز علماء مشائخ کے رہنما علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، جماعت اہلحدیث کراچی کے صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رہنما علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، پاک سولجر سندھ کے رہنما مولانا مفتی وجیہہ الدین، سواد اعظم اہلسنت اور جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا محمد اقبال ڈھروی، انٹرنیشنل ختم نبوت سندھ کے امیر علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد امین نقشبندی، محاذ کے صوبائی رہنما استاذ القراء مولانا قاری محمد اقبال رحیمی نے خطاب کیا۔
سیمینار میں جامع مسجد اشرف لیاقت آباد کے امام خطیب جامعہ حفصہ کے مہتمم مولانا اظہر فاروقی، مولانا مفتی علی المرتضیٰ، محاذ کراچی کے رابطہ سیکریٹری و پیپلز لیبر ونگ کے رہنما یعقوب احمد شیخ، پاکستان نظریاتی پارٹی سندھ کے ترجمان مولانا قاری محمد ابراہیم چترالی، صدر ضلع شرقی ابوسعید جدون، تحریک صوبہ ہزارہ سندھ کے رہنماؤں سردار رضوان کڑلال، سردار وقاص کڑلال، کڑلال ویلفیئر کمیٹی پاکستان کے رہنما سردار سردار طارق یوسف، ڈاکٹر محمد لقمان، ممتاز سیاسی رہنما سید انور شاہ کے صاحبزادے فاسٹ ٹریول اینڈ ٹورز اور کنسلٹنسی کے ڈائریکٹر سید وقاص انور و دیگر نے بھی شرکاء سے گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: 1166086