QR CodeQR Code

پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مقامی سازی کے عنوان سے کانفرنس

12 Oct 2024 22:01

علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں علم و دانش اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو ترقی یافتہ ممالک کی عالمی درجہ بندی میں بنیادی عنصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی توانائیاں اور قابلیتیں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک سے کہیں زیادہ ہیں، لیکن سیاسی بدانتظامی، سماجی خلل اور معاشی کمزوری نے ہمیں اس مقام سے محروم رکھا ہے جو ہمارا حق تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پروفیشنلز آف تحریک بیداری کے زیر اہتمام "پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مقامی سازی" کے عنوان سے ایک علمی و تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ نیشنل انشورنس کمپنی آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں سابقہ سفیر و مستقل مندوب اقوام متحدہ ضمیر اکرم، سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر ماجد بھٹی، ڈپٹی چیف سائنٹسٹ کوالٹی انشورنس پنجاب نیوکلیئر پلانٹ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر امتیاز حیدر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پتھالوجی/صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن بریگیڈیئر ڈاکٹر آصف نواز اور دیگر ممتاز دانشور، ماہرین، اور طلبہ شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1165936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1165936/1/پاکستان-میں-ٹیکنالوجی-کی-مقامی-سازی-کے-عنوان-سے-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com