QR CodeQR Code

لبنان سے انخلاء، 70 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

9 Oct 2024 13:58

دفتر خارجہ کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو لبنان سے وطن واپس لایا گیا جو سڑک کے ذریعے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے اور ان میں شام سے آنے والے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ان کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ لبنان سے خوش اسلوبی سے انخلاء کو یقینی بنایا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان سے انخلاء کے بعد 70 پاکستانی شہری آج صبح خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سندھ کے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو لبنان سے وطن واپس لایا گیا جو سڑک کے ذریعے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے اور ان میں شام سے آنے والے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ان کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ لبنان سے خوش اسلوبی سے انخلاء کو یقینی بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 1165385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1165385/1/لبنان-سے-انخلاء-70-پاکستانی-کراچی-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com