سکردو، یوم طوفان الاقصیٰ جلسہ
9 Oct 2024 09:35
طوفان الاقصیٰ ریلی یادگار شہداء پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے علما کرام نے طوفان الاقصیٰ آپریشن پر حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ نزدیک ہے اور بہت جلد قبل اول صیہونیوں کے قبضے سے آزاد ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی تحریک حماس کے صیہونی ریاست کیخلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر سکردو میں تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر اہتمام عالمی یوم طوفان الاقصیٰ ریلی نکالی گئی اور جلسہ کیا گیا۔ سکردو میں علمدار چوک سے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء پہنچی۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم، شہید حسن نصر اللہ، شہید اسماعیل ہانیہ، حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ ریلی کے شرکاء اس موقع پر حماس، حزب اللہ اور اسلامی مقاومتی تحریکوں نے حق میں جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زور دار نعرے بھی لگاتے رہے۔
خبر کا کوڈ: 1165326