کراچی میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ
8 Oct 2024 22:51
ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مزاحمت سے پہچنے والی ہر کاری ضرب شیطان بزرگ امریکہ کے وجود پر لگ رہی ہے جس کا وجود خطے کے تمام مسائل کی جڑ ہے، جو نکتہ انتہائی و نہائی اور امام راحل کا متعین کردہ ہے، وہ اسرائیل کی نابودی اور خطے سے ڈی امریکانائزیشن ہے۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کی جانب سے عالمی یوم طوفان الاقصی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ کراچی میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ کا آغاز نمائش چورنگی تا تبت سینٹر ہوا، اس موقع پر مرد و خواتین، بچے، علماء کرام، مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے شرکاء سے براہ راست خطاب کیا۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، علامہ جواد نوری، علامہ زین رضا، علامہ زاہد علی صاحب، علامہ شیخ سلیم، علامہ حاجت ولائتی، سجاد علی، علامہ اعجاز حسین، علامہ منظر الحق تھانوی، مفتی داؤد و دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 1165254