پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کا غزہ مارچ
8 Oct 2024 21:18
غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو واحد اور حقیقی حل ریاست فلسطین کا قیام ہے، دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمیعت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی میں غزہ مارچ کا اہتمام کیا گیا، مارچ میں پلے کارڈز اور جھنڈے تھامے ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جو اسلامک سنٹر سے براستہ ہیلے کالج، لا کالج، کیمیکل ڈیپارٹمنٹ سے ہوتا ہوا فیصل آڈیٹوریم پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی جگہ پر اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے پچھلے چند دنوں سے خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی دیواروں پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف پینٹنگ بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ: 1165244