QR CodeQR Code

پاراچنار، آئی ایس او کے زیر اہتمام محبین مہارتی پروگرام

8 Oct 2024 13:26

پروگرام میں علامہ باقر حیدری اور علامہ نور حسین نجفی نے قرآن مجید کی فضلیت پر گفتگو کی، جس میں کثیر تعداد میں سینئر احباب، یونٹ کے اراکین، مومنین اور محبین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ابوالفضل یونٹ پاراچنار نے امامیہ کالونی امام بارگاہ میں ایک اعظیم الشان "محبین مہارتی پروگرام و ختم القرآن" کا انعقاد کیا، جس میں مختلف محب یونٹس کے درمیان تلاوت، نعت، سکیچنگ اور تقریری مقابلہ جات ہوئے۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے محبین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ابوالفضل قرآن سنٹر میں 10 محبین کے ختم القرآن کے موقع پر ان کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔ پروگرام میں علامہ باقر حیدری اور علامہ نور حسین نجفی نے قرآن مجید کی فضلیت پر گفتگو کی، جس میں کثیر تعداد میں سینئر احباب، یونٹ کے اراکین، مومنین اور محبین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1165148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1165148/1/پاراچنار-ا-ئی-ایس-او-کے-زیر-اہتمام-محبین-مہارتی-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com