ڈیرہ اسماعیل خان، ایس یو سی کی امریکہ و اسرائیل مخالف ریلی
6 Oct 2024 12:47
کوٹلی امام حسینؑ سے شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ کے زیراہتمام مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں صیہونی دہشت گردوں اسرائیل و امریکہ کی جانب سے عالم اسلام کے مجاہد، قائد مزاحمت سردار مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسینؑ سے شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ کے زیراہتمام مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں صیہونی دہشت گردوں اسرائیل و امریکہ کی جانب سے عالم اسلام کے مجاہد، قائد مزاحمت سردار مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بلاتفریق دیگر مسالک کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد عظیم شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، شہید کی امت مسلمہ کے لئے بلاتفریق خدمات قابل تحسین ہیں۔ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کو شہید کرنے والا دشمن ایک ہی ہے، دشمن نے مسالک پوچھ کر انکو شہید نہیں کیا بلکہ مسلمان سمجھ کر شہید کیا۔ امام خمینی نے فرمایا تھا مسلمان ہاتھ باندھنے کھولنے پر لڑ رہے ہیں اور دشمن انکے ہاتھ کانٹے میں لگا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1164691