گلگت، شہدائے راہ قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
6 Oct 2024 10:50
مقررین نے شھداء مقاومت کوخراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی پشت پناہی میں فلسطین و لبنان پر اسرائیلی بربریت و نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے حالیہ ایران کے اسرائیل پر جرتمندانہ حملہ کرنے پر رہبر معظم سید علی خامنائی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ اپنے بے حس واستعمار زدہ حکمرانوں کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر مجبور کریں۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت کے زیر اہتمام شھداء راہ قدس و مقاومت سید حسن نصر اللہ و اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے مناسبت سے مقامی ہوٹل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے شیخ نیئر عباس مصطفوی (ایم ڈبلیو ایم) مولانا عبد السمیع (جماعت اسلامی)، ڈاکٹر عبد العزیز دینار (اسماعیلی ریجنل کونسل)، مولانا منہاج الدین(جمعیت علماء اسلام)، سید ذیشان الحسینی (القرآن ریسرچ سنٹر)، شیخ علی نقی حیدری (امامیہ شرعی عدالت)، ڈاکٹر افضل کریمی (ماہر امور مشرق وسطی)، شیخ نزیر شاھدی (ھیئت آئمہ جماعت)، سید باقر کاظمی (اسلامی تحریک)، شیخ عدنان بسیجی (تحریک بیداری)، سید قائم علی شاہ (مرکزی انجمن امامیہ)، کوثر حسین (عوامی ایکشن کمیٹی)، حاجی غلام عباس (ایم ڈبلیو ایم) و دیگر مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نےخطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 1164671