ڈی جی خان، سید نصراللہ کی شہادت پر ایس یو سی کی ریلی
5 Oct 2024 14:19
شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کے افسوسناک سانحہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کے افسوسناک سانحہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔ ریلی مرکزی امام بارگاہ رضویہ سے شروع ہوئی اور ٹریفک چوک پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ نے فلسطینی عوام کو درپیش ظلم و ستم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی، حسن نصراللہ کی موت سے عالمی سطح پر صدمے کی لہر دوڑی ہے، ہمیں ظلم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، یہ ریلی لبنان اور فلسطین پر اسرائیل اور امریکی مظالم کے خلاف ہے، ہم حزب اللہ اور حماس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1164481