QR CodeQR Code

سکردو، جامعہ نجف میں مجلس ترحیم بیاد شہید سردار مقاومت

3 Oct 2024 23:20

آخر میں مقاومتی بلاک کی فتح یابی، اسرائیل کی ابدی نابودی، شہید قدس سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کی بلندی درجات، شرکاء مجلس کو ان کے پاکیزہ اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق ملنے اور ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای کو دشمنوں کے شر سے محفوظ و سلامت رکھنے کی دعاوں کے ساتھ مجلس ترحیم اپنے اختتام کو پہنچی۔


اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت، شہید راہ قدس سید حسن نصر اللہ کی یاد میں جامعۃ النجف سکردو میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔جامعۃ النجف میں منعقدہ قرآن خوانی اور مجلس ترحیم میں علماء، جامعہ کے طلباء و اساتذہ نیز یونیورسٹی اور کالج کے طلباء نے شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے جامعہ ھذا کے وائس پرنسپل شیخ احمد علی نوری نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔ شیخ احمد علی نوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہادت سے مقاومتی تحریک ہرگز کمزور نہیں ہوگی۔ کیونکہ یہ تحریک ایک مضبوط نظریاتی بنیادوں پر استوار ہے۔ اس تحریک کا جب ایک علمدار چلا جاتا ہے تو دوسرا علمدار پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ کر علم کو تھام لیتا ہے۔ آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ احادیث کی رو سے ہمیں خدا شناس، نعمت شناس، فرض شناس اور دشمن شناس ہونا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 1164198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1164198/1/سکردو-جامعہ-نجف-میں-مجلس-ترحیم-بیاد-شہید-سردار-مقاومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com