لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں بیاد حسن نصراللہ شہید چراغاں
3 Oct 2024 20:52
اس موقع پر طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ شرکاء نے فلسطین کے پرچم اور شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ممتاز عالم دین علامہ سید اسد عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہید کی حیات پر روشنی ڈالی اور ان کے فلسطین و لبنان کی تحریک مزاحمت کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے شہید مرتضیٰ مطہری یونٹ پنجاب یونیورسٹی میں شہید سید حسن نصراللہ سے تجدید عہدِ وفا کیلئے چراغاں کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ شرکاء نے فلسطین کے پرچم اور شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ممتاز عالم دین علامہ سید اسد عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہید کی حیات پر روشنی ڈالی اور ان کے فلسطین و لبنان کی تحریک مزاحمت کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا۔ علامہ سید اسد عباس کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ناجائز ریاست کا خاتمہ ہے، اس کیلئے امت کو اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1164178