پاراچنار میں سید مقاومت کی شہادت پر ریلی
30 Sep 2024 12:20
ریلی سے صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل الحسینی، سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ ایران علی اور علامہ خیال حسین دانش نے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سید و شہید مقاومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح سید مقاومت سید لبنانی کی شہادت کے سوگ میں پاراچنار میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز مرکزی امام بارگاہ سے ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں شنگک روڈ، کشمیر چوک، نظربندی چوک سے ہوتا ہوئی پریس کلب پہنچی۔ جہاں پر ریلی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ ریلی سے صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل الحسینی، سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ ایران علی اور علامہ خیال حسین دانش نے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سید و شہید مقاومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے فقہاء عظام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ ان کے حکم پر جان و مال کی قربانی سے کسی قسم کا دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ سید کی شہادت پر بیشک وہ لوگ خوش ہونگے، جنکی ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں، مگر جن لوگوں کی ہمدردیاں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم آج یقینا غمزدہ ہونگے۔
خبر کا کوڈ: 1163423