QR CodeQR Code

کراچی، جشن صادقینؑ و وحدت امت سیمینار

25 Sep 2024 02:16

سیمینار میں مولانا شیخ محمد حسین رئیسی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مولانا سید باقر عباس زیدی، مولانا شیخ شبیر حسن میثمی، مولانا سید رضی جعفر نقوی، مولانا شیخ حسن صلاح الدین، مولانا شیخ اصغر حسین شہیدی و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام ولادت باسعادت حضرت رسول اکرم (ص) و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور حضرت امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن صادقینؑ اور وحدت امت سیمینار کا انعقاد آئی آر سی لان کراچی میں کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ مولانا شیخ محمد حسین رئیسی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا شیخ شبیر حسن میثمی، جعفریہ الائنس کے صدر مولانا سید رضی جعفر نقوی، مفسر قرآن، شیخ الاساتید اور ہیئت کے سابق صدر مولانا شیخ حسن صلاح الدین، ہیئت کے جنرل سیکریٹری مولانا شیخ اصغر حسین شہیدی و دیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں معروف اہلسنت عالم مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر مرزا اعزاز مہدی، معاذ علی نظامی چشتی اور شاہ حسین الدین رحمانی نے بارگاہ صادقینؑ میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض مولانا علیم رحمانی نے انجام دیئے۔ سیمینار کا اختتام  مولانا سید صادق رضا تقوی نے دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) کے ساتھ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1162207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1162207/1/کراچی-جشن-صادقین-وحدت-امت-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com