QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں سیرت کانفرنس

25 Sep 2024 11:44

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا ک ہاسرائیل کے مقبوضہ علاقوں میں ایک سال کے مسلسل جرائم کا ثمر کیا رہا ہے۔ 40 ہزار سے زیاده بے گناه افراد کی شہادت جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ ایک لاکھ سے زیاده زخمی۔ اس سرزمین کے حصوں کا مکمل انہدام۔ یہ فقط فلسطینی عوام کیخلاف اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے گزشتہ ایک سال کے کارنامے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران نے 12 تا 17 ربیع الاول کو "ہفتہ وحدت " کا نام دیا ہے، اور اس مناسبت سے خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیراہتمام ’’سیرت پیغمبرﷺ اور اہلبیتؑ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ ضیا‏‏‏ءاللہ شاہ بخاری، مسند نشیں آستانہ ‏عالیہ سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ علی اکبر کاظمی، سربراہ شیعہ علما کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین، علامہ محمد حسین گولڑوی، جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید حسن رضا ہمدانی، پروفیسر سید محمود غزنوی، سربراہ تحریک وحدت اسلامی پاکستان صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، علامہ محمد خان لغاری اور ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ، نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
 


خبر کا کوڈ: 1162015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1162015/1/خانہ-فرہنگ-ایران-لاہور-میں-سیرت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com