ہفتہ وحدت، جامعہ شہید عارف الحسینی میں کانفرنس
23 Sep 2024 16:48
پشاور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں ہفتہ وحدت کے موقع پر ’’ختم نبوت اور اتحاد امت کانفرس‘‘ بمناسبت ولادت خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں ہفتہ وحدت کے موقع پر ’’ختم نبوت اور اتحاد امت کانفرس‘‘ بمناسبت ولادت خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ، سنی علمائے کرام، مذہبی شخصیات، عمائدین، طلبہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے خطابات کیے اور عوام پر زور دیا کہ وہ معمولی اختلاف کو پس پشت ڈال کر اتحاد امت کی جانب آئیں، اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مقدسات کا احترام کریں، یہی مشن محمدی (ص) ہے۔
خبر کا کوڈ: 1161842