QR CodeQR Code

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ

13 Sep 2024 22:36

علامہ سید عارف حسین کاظمی، اہلسنت مذہبی اسکالر مولانا سید طیب شاہ ترمذی، علامہ عابد حسین شاکری، ڈاکٹر عبدالرحمٰن خلیل اور ڈاکٹر حمیرا امبرین نے اپنے خطبات میں امام حسینؑ کی مظلومیت، صبر اور عدل و انصاف کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا ایسا باب ہے، جو ہر دور کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پشاور ڈویژن کے زیرِاہتمام سالانہ یومِ حسین (ع) بعنوان "حسینؑ امام مقاومت" کا انعقاد آغا خان آڈیٹوریم، یونیورسٹی آف پشاور میں کیا گیا۔ جس میں امام حسینؑ کی کربلا میں عظیم قربانی اور ان کے فلسفۂ مقاومت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معروف عالم دین علامہ سید عارف حسین کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں امام حسینؑ کی حق کے لیے بے مثال جدوجہد اور عصرِ حاضر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو امام حسینؑ کی قربانی اور اصول پسندی کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں اہلسنت مذہبی اسکالر مولانا سید طیب شاہ ترمذی، علامہ عابد حسین شاکری، ڈاکٹر عبدالرحمٰن خلیل اور ڈاکٹر حمیرا امبرین نے اپنے خطبات میں امام حسینؑ کی مظلومیت، صبر اور عدل و انصاف کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا ایسا باب ہے، جو ہر دور کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1159810/1/پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-یوم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com